تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایم کیو ایم جلسے کے70فیصد شرکاء کراچی سے آئے،احسن اقبال

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا لاہور کا جلسہ رینٹل جلسہ ثابت ہوا جس میں70 فیصد شرکا کراچی سے لائے گئے تھے۔اپنے بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے لاہور میں جلسے سے ثابت ہوگیا کہ پنجاب میں سب کو سیاسی اور جمہوری آزادی حاصل ہے، کاش کراچی میں بھی سب کو اسی طرح جلسے کرنے کی اجازت ہوتی، ان کا کہنا تھا کہ تیس سال سے وڈیروں اور جاگیرداروں کا ساتھ دینے والی ایم کیو ایم جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام کا کیسے خاتمہ کرسکتی ہے؟ جو کراچی سے اندھیرے کا خاتمہ نہیں کرسکے وہ ملک سے لوڈ شیڈنگ کیسے ختم کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.