29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاکستان کے سرکردہ گولفرز کا جیو سوپر سے ا ظہار یک جہتی
جنگ نیوز -
لاہور… پاکستان کے سرکردہ گولفرز نے جیو سوپر کے پبلک لائسنس پردستخط کرتے ہو ئے چینل سے اظہار یک جہتی کیا ہے ۔گولفرزنے ملک کے پہلے اورواحد اسپورٹس چینل جیو سوپر کی بندش پر دکھ کا اظہار کیا اورمطالبہ کیا کہ چینل کو فوری بحال کیا جا ئے ۔پاکستان گولف فیڈریشن کے سیکریٹری تیمور حسن نے کہا کہ لوگوں کو سستی تفریح سے محروم کرنے کا کسی کواختیار نہیں۔ محمد رحمان نے کہا کہ جیو سوپرکے بند ہونے سے کھیلوں کو مناسب کوریج نہیں مل رہی۔ پروفیشنل گولفر شاہد جاوید خان اورفیصل عمرنے کہاکہ جیو سوپرپاکستان کا واحد چینل ہے جس نے مقبول کھیل کرکٹ ہی نہیں نظر انداز کیئے جانے والے کھیلوں کو بھی کوریج دی۔ فدا راجہ ، خواجہ پرویز ، شکیل احمد اورعامرمحمود نے کہا کہ جیو سوپر کی وجہ سے کھیلوں کو فروغ مل رہا تھا لیکن پیمرا نے یہ راستہ روک دیا ہے ۔