تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نجات کیلییراہ حسینیت پر گامزن ہوناضروری ہے،علامہ موسوی

جنگ نیوز -
راولپنڈی…قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی ،توہین رسالت ،اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی کی ابلیسی حرکات کو روکنے اوردہشتگردی کے عفریت سے نجات کیلئے استعمار کے چنگل سے چھٹکارا حاصل کرکے جادہِ حسینیت پر گامزن ہوناضروری ہے۔یہ بات انہوں نے مختارفورس تحصیل تلہ گنگ کے کوآرڈینیٹر حاجی عابد حسین حیدری ،تحصیل کمانڈرملک تفضل حسین برکی اور ملک فضل الہی کی سرکردگی میں سیکشن کمانڈروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے باورکرایا کہ امام عالی مقام حسین  ابن علی  کا فرمان ہے کہ زندگی عقیدہ اور جدوجہد کا نام ہے جو ہر شے سے عزیز ترین ہے اور اس کیلئے اپنی جان اور عزیز و اقارب کی قربانی دی جاسکتی ہے لیکن عقیدے پر کوئی سودا بازی ہر گز نہیں کی جاسکتی۔ ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان فکر اقبال اور قائد اعظم کی انتھک محنت اور جدوجہد سے عقیدہ توحید کی بناء پر معرضِ وجود میں آیا تھا جس کی تشکیل میں مسلمہ مکاتب کے پیروکاروں سنی شیعہ بھائیوں نے مل جل کر قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ 10فروری 1984ء کوقیادت کی ذمہ داری میرے سپرد کی گئی تو میں نے کل پاکستان شیعہ کنونشن منعقدہ اسد آباد دینہ میں یہ عہدوپیمان کیا کہ قوم اصحاب حسین  کی طرح میرا ساتھ دے یا اصحاب مسلم  کی طرح میرا ساتھ چھوڑ دے لیکن میں ولاء و عزاء کے پاکیزہ اہداف اور قومی حقوق سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹوں گااور اس بارے میں نہ کوئی سودا بازی کرونگا اور نہ کسی مائی کے لال کو کرنے دونگا ۔انھوں نے کہا کہ ضیاء مارشل لا ء دور میں حسینی محاذ سے کامیاب ایجی ٹیشن کے نتیجے میں 21مئی85ء کا جونیجو موسوی معاہدہ عمل میں آیا جو مکتب میلاد النبی و عزاداری کے جلوسوں اور مکتب تشیع کے حقوق کی ضمانت ہے جو آج بھی وزارتِ مذہبی امور کے ریکارڈ میں موجود ہے۔۔انہوں نے نوجوانوں پر زوردیا کہ وہ جذبہ مختارآل محمد سے سرشار ہوکر پورے خلوصِ نیت کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کریں ۔ملاقات کے دوران ٹی این ایف جے راولپنڈی ریجن کے ایڈیشنل سیکرٹری عباس جعفری، جوائنٹ سیکرٹری سید عابد علی بخاری ، مختارفور س کے سینئر کمانڈران سید محسن عباس زیدی ،سید عمران نقوی اور ذیشان حیدر بھی موجود تھے۔










متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.