29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور،ایم کیوایم کے کامیاب جلسے پرپنجاب آفس میں جشن منایاگیا
جنگ نیوز -
لاہور،ایم کیوایم کے کامیاب جلسے پرپنجاب آفس میں جشن منایاگیا
لاہور…لاہور میں ایم کیو ایم کے جلسے کی کامیابی پر پنجاب آفس میں جشن منایا گیا۔ کارکنوں نے جلسے کی کامیابی پر خوشیاں منائیں ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور قائد تحریک الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے۔اس موقع پر پنجاب آفس میں قائدین کے علاوہ خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جنھوں نے جلسے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی ترانے گائے۔