تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سپریم کورٹ میں این آر او نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

جنگ نیوز -
سپریم کورٹ میں این آر او نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد…سپریم کورٹ میں این آر او نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی،وفاقی حکومت نے کمال اظفر کے بجائے ڈاکٹرخالد رانجھا کو کیس میں وکیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں17 رکنی بینچ این آر او نظرثانی کیس کی سماعت کریگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اس کیس میں کمال اظفرکے بجائے خالد رانجھا کو وکیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق خالد رانجھا وفاقی حکومت کی طرف سے دائر نظرثانی درخواست پر آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔کمال اظفراین آر او کیس میں وفاق کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ کمال اظفر کو وزیراعظم کا مشیر بنانے کے بعد لطیف کھوسہ کو وکیل بنانے کی درخواست کی گئی تھی جو عدالت نے منظور کرلی تھی تاہم لطیف کھوسہ گورنرپنجاب مقررہونے کے بعد اب اس کیس میں پیش نہیں ہوسکتے۔کمال اظفر نے مشیر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد نظرثانی درخواست پر پیش ہونے کی درخواست کی تھی اور سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست پر کمال اظفر کو آج کے لئے بلا رکھا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.