تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

افغان جنگ پاکستان کو غیرمستحکم کررہی ہے،صدر زرداری

جنگ نیوز -
لندن ... صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ افغان جنگ پاکستان کو غیرمستحکم کررہی ہے، یہ بات صدر زرداری نے برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کی کوششوں میں رکاوٹ پیداکررہی ہے۔پاکستان میں جمہوریت ارتقائی مراحل میں ہے اور جمہوری اداروں کی بحالی میں وقت لگے گا، کیونکہ کئی دہائیوں سے ملک میں آمریت کے باعث جمہوری اداروں کونقصان پہنچا اورمعیشت کمزورہوئی۔صدر زرداری نے کہا کہ افغان جنگ نے پاکستان سمیت پورے خطے کومتاثرکیا ہے ۔اس جنگ کی وجہ سے ان کی حکومت کی توجہ معیشت کے بجائے سیکیورٹی پر رہی ہے، ایک سوال پران کاکہناتھا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کی کوششوں پر تنقید بلاجواز ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں واشنگٹن کا موقف سمجھتا ہے لیکن کچھ کانگریس ارکان امریکی پالیسیوں کے اثرات کے بارے میں معمولی سوجھ بوجھ رکھتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں وہ ڈرون ٹیکنالوجی پاکستان کو دینے کا مطالبہ کر یں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.