تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حسنی مبارک نے دولت جمع کرنے کے الزامات مسترد کردیے

جنگ نیوز -
حسنی مبارک نے دولت جمع کرنے کے الزامات مسترد کردیے

قاہرہ…مصر کے سابق صدر حسنی مبارک نے اپنے تیس سالہ دورِ اقتدار میں غیر قانونی طریقوں سے دولت جمع کرنے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے ۔اقتدارسے ہٹائے جانے کے دوماہ بعد پہلی بارایک عرب ٹی وی چینل کوجاری کیے گئے اپنے رکارڈڈ آڈیوبیان میں حسنی مبارک نے کہا کہ وہ اپنے خلاف بدعنوانی کے الزامات کا دفاع کریں گے۔انھوں نے اس بات سے انکارکیا کہ ان کے بیرونِ ملک کوئی اثاثے ہیں اورکہا کہ وہ اپنی ا اور اپنے خاندان کی ساکھ کومتاثر نہیں ہونے دیں گے۔اس کے لیے مصری حکام کی تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔حسنی مبارک کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ان پر بدعنوانی کے الزامات کے سلسلے میں مقدمہ چلانے کے لیے مصر میں عوامی احتجاج ہو رہا ہے۔مصر کے سرکاری میڈیا کے مطابق حسنی مبارک اور ان کے دو بیٹوں کو سرکاری وکیل نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔دوسری جانب مصر میں سعودی شہزادے الولید بن طلال کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔قاہرہ کے پبلک پروسکیوٹرآفس کے مطابق سعودی شہزادے کوفروخت کی گئی زمین میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔اورغیرمنصفانہ طورپرانھیں ٹیکسز سے استثنا دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.