29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکا: ریاست آئیوا میں طوفان سے کئی مکان تباہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی ریاست آئیوا میں طوفانی جھکڑوں سے کئی مکان تباہ ہو گئے۔ریاست آئیوا میں165 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہوا کے جھکڑوں سے کئی گھروں کی دیواریں گر گئیں۔ اورمتعدد مکانات کوشدید نقصان پہنچا۔ درخت گرنے سے سڑکیں بلاک ہوگئیں اور بجلی اورمواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا۔تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔امریکی ریاستوں میں طوفانی ہواؤں کا سلسلہ مارچ سے جولائی تک جاری رہتا ہے۔