29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
الزبتھ ٹیلر کے جواہرات اورملبوسات کی نیلامی کافیصلہ
جنگ نیوز -
الزبتھ ٹیلر کے جواہرات اورملبوسات کی نیلامی کافیصلہ
ہالی وڈ… ہالی وڈ کی آنجہانی اداکارہ الزبتھ ٹیلر کے جواہرات و ملبوسات اوردیگریادگاری اشیا نیلام کی جائیں گی۔ہالی وڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ آنجہانی الزبتھ ٹیلرکو ہیرے جواہرات سے خصوصی دلچسپی تھی۔ انھوں نے قیمتی پتھروں اور زیورات کاخاصابڑا ذخیرہ اکٹھا کیا تھا جسے ان کی وفات کے بعد ان کے اہل خانہ نے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک اندازے کے مطابق اس خزانے کی مالیت تقریباً 10 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ الزبتھ ٹیلر کے ملبوسات اور دیگر یادگاری اشیا بھی نیلام کی جائیں گی۔الزبتھ ٹیلر نے ہیرے جوہرات سے اپنی دلچسپی کے متعلق ‘’ مائی لو افیئر ود جیولری“ نامی ایک کتاب بھی لکھی تھی۔