29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
یمن میں حکومت مخالفین کامظاہرہ
جنگ نیوز -
یمن میں حکومت مخالفین کامظاہرہ
صنعا…یمن میں حکومت مخالفین کے مظاہرے میں صدرصالح کے استعفے کامطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر کوہرصورت میں اقتدارچھوڑنا ہوگا۔یمن کے دارالحکومت صنعامیں کیے گئے مظاہرے میں خواتین سمیت ہزاروں افرادشریک ہوئے۔مظاہرین صدرعلی عبداللہ صالح سے فوری استعفے کامطالبہ کررہے تھے۔انھوں نے کسی بھی قسم کی مفاہمت یامذاکرت کومستردکرتے ہوئے کہا کہ صدرصالح کو ہرصورت میں جانا ہوگا اوران کی رخصتی تک مظاہروں کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا۔مارچ کے اختتام پرمظاہرین پرامن طورپرمنتشر ہوگئے۔