29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور: دیرینہ دشمنی کی بنا پر دو افراد قتل
جنگ نیوز -
لاہور: دیرینہ دشمنی کی بنا پر دو افراد قتل
لاہور…لاہور کے علاقے مغلپورہ میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر دو افراد قتل کردئیے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔پولیس کے مطابق مغلپورہ کے محلہ مدینہ کالونی کے رہائشی مقتول الطاف عرف کالا گجر کی علاقے کے بہادرا گروپ سے پرانی دشمنی تھی جس میں کالا گجر کے بھائی امجد گجر کو گزشتہ رمضان میں قتل کردیا گیا تھا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ۔اس مقدمے میں بہا درا گروپ کے پانچ افراد اشتہاری قرار دئیے جاچکے ہیں۔ گزشتہ روز کالا گجر اپنے گھرکے سامنے واقع پارک میں بیٹھا ہوا تھا کہ بہادرا گروپ کے افراد نے فائرنگ کرکے قتل اسے کردیا جبکہ ایک راہ گیر بارہ سالہ سنی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔مقتول الطاف عرف کالا گجر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اگرپولیس اسکے دیور امجد کے قاتلوں کو گرفتار کر لیتی تو آج یہ واقعہ پیش نہ آتا۔ ایس پی سول لائنز سرفراز ورک نے کہا کہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے گئی ہے