تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور،پولیس اور شدت پسندوں میں مقابلہ،اہلکار جاں بحق

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے علاقے کارخانو مارکیٹ کے قریب پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی جاں بحق جبکہ تین شدت پسند مارے گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعیہ رات گئے کارخانو مارکیٹ انڈسٹریل اسٹیٹ جمرود روڈ پر پیش آیا جہاں پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ عوامی مارکیٹ کے قریب شدت پسندوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اے ایس آئی ساجد جاں بحق جبکہ تین شدت مارے گئے۔ فائرنگ سے ایک کانسٹیبل بخشیش بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.