29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مظفرآباد ،ٹرک کھائی میں گرنے سے2افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
مظفرآباد … مظفرآباد میں لوہار گلی کے مقام پر لینڈ سلائڈ کے باعث ٹرک گہری کھائی میں جاگرا، حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ریت سے بھرا ٹرک ایبٹ آباد سے مظفرآباد کی طرف آرہا تھا کہ لوہار گلی کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ سے گزرتے ہوئے پھسل کر 4 سو فٹ گہری کھائی میں جاگرا۔ حادثے میں ڈرائیور سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ ایس پی مظفرآباد غلام اکبر کے مطابق ٹرک سے لاشوں کو نکالنے کے لئے بھاری مشینری کی ضرورت ہے بصورت دیگر ٹرک کے دریائے جہلم جاگرنے کا خدشہ ہے۔ تاہم پولیس اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں کی کوشش میں مصروف ہیں۔