تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فیصل آباد ،مبینہ پولیس مقابلے میں3ڈاکو ہلاک

جنگ نیوز -
فیصل آباد … فیصل آباد میں شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے تین ڈاکو مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مبینہ ڈاکووں نے ریلوے روڈ پر ایک شہری سے موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ جھنگ روڈ پر پولیس ناکہ پر انہیں روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزموں نے پولیس پرفائرنگ کر دی اور رسالہ روڈ کی طرف فرار ہو گئے بعد ازاں پولیس کی مزید نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور تعاقب کے دوران رسالہ روڈ پر ڈاکووں اور پولیس کا آمنا سامنا ہو گیا اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں تین مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا ۔ مقابلہ میں پولیس ملازمین محفوظ رہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزموں کے قبضہ سے تین پستول اور چھینی گئی رقم ، موبائل فون اور دیگر کاغذات برآمد ہوئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزموں نے تین روز قبل فائرنگ کر کے ایک پولیس کانسٹیبل کو زخمی کر دیا تھا ۔ پولیس نے کاروائی کے بعد نعشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.