29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اسٹیج،ٹی وی کے مقبول اداکار مرتضیٰ حسن مستانہ انتقال کر گئے
جنگ نیوز -
بہاولپور…ٹی وی اور اسٹیج کے جانے پہچانے مزاحیہ اداکار مستانہ ستاون سال کی عمر میں بہاولپور میں انتقال کر گئے۔۔مرتضیٰ حسن عرف مستانہ گوجرانوالہ شہرمیں پیدا ہوئے۔انہوں نے تینتالیس سال اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں میں مختلف دلچسپ کردار پیش کئے جن میں سے ایک کردار مسٹر کیوں کافی مشہور ہوا۔مرحوم اداکار مستانہ نے دو ہزار کے قریب اسٹیج اور ٹی ڈراموں میں کام کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے بیرون ممالک بھی اپنی اداکاری سے لاکھوں لوگوں کو اپنا مداح بنایا۔اداکار مستانہ ایک سال قبل ہیپاٹائٹس سی کے موذی مرض کا شکار ہوئے جو بعد میں جگر کے کینسر میں تبدیل ہوگیا۔۔انہیں تین ہفتے قبل حالت انتہائی خراب ہونے پر بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا جہاں آج وہ انتقال کرگئے۔مرحوم اداکر مستانہ نے ایک بیٹے حافظ سعد حسن اور بیوہ کو سوگوار چھوڑاہے۔