29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بر طا نوی خاتون نے پالتو کتے کی شادی پر 20ہزار پونڈ خرچ کردئیے
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی… انسانوں کی شادی پر لاکھوں ،کروڑوں روپے خرچ کر نا تو اب ایک عا م سی بات ہو گئی ہے لیکن بر طا نیہ میں ایک خاتون نے اپنے پالتوکتے کی شادی پر20ہزار پونڈ خرچ کرکے سب کو حیران کر دیا۔ما لکن نے اپنے کتے کے لئے انٹر نیٹ پر دلہن کتیا کی تلا ش کی اور اپنے کتے سے محبت کا اظہا ر کر تے ہو ئے اس شادی کویاد گا ر بنادیا ۔ اس موقع پر دلہن نے1ہزار پونڈ کے زیورات جبکہ دولہانے1ہزار2سو پونڈ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔بر طا نیہ کی مہنگی ترین اسPet Weddingمیں80مہمانوں نے شر کت کی جن میں کتے بھی شامل تھے ۔