تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

زخمی کم کلسٹرز فرنچ اوپن سے دستبردار ہوگئیں

جنگ نیوز -
برسلز …ویمنز ٹینس میں عالمی نمبر دوبلجیم کی کم کلسٹرزانجری کی وجہ سے سال کے دوسرے بڑے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ فرنچ اوپن سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ آسٹریلین اوپن چمپئن بلجیم کی کم کلسٹرز شولڈر اور کلائی کی انجری کے بعد اب گھٹنے کی انجری میں بھی مبتلا ہوگئیں۔ اپنی ویب سائٹ پر تحریر کردہ بیان میں کم کلسٹرز کا کہنا ہے کہ ان کو گھٹنے کی انجری سے صحتیاب ہونے میں چار سے چھ ہفتے درکار ہیں ، جس کی وجہ سے وہ فرنچ اوپن میں حصہ نہیں لے سکیں گی ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی شولڈر اور کلائی کی انجری سے چھٹکارا نہیں پاسکی ہیں۔عالمی نمبر دو کھلاڑی گزشتہ ماہ میامی اوپن کے کوارٹر فائنل میں انجری کہ وجہ سے مقابلے سے باہر ہوگئی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.