تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

این ایل سی اسکینڈل: آرمی چیف کسی فوجی کو رعایت دینے کو تیار نہیں

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی خصوصی کمیٹی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی، این ایل سی اسکینڈل میں کسی فوجی کو رعایت دینے کو تیار نہیں اور اس کی تحقیقاتی رپورٹ پی اے سی کو بھی بھیجی جائیگی ۔اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت رکن قومی اسمبلی ریاض پیرزادہ نے کی۔ اجلاس کے دوران ریاض پیرزادہ نے ریمارکس دیئے کہ آرمی چیف ، این ایل سی معاملے میں کسی کو رعایت دینے پر تیار نہیں، وزارت دفاع نے بھی کہا ہے کہ این ایل سی اسکینڈل میں جو فوجی ملوث پایا گیا اسے سخت سزا دی جائیگی۔ چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ ملک کی عدالتیں ، حکومت کی کمزور مالی حالت پر رحم کریں، حکومت کے پھنسے ہوئے پیسوں کا حجم ، ملک پر بیرونی قرض سے بھی زیادہ ہوگا۔نیب ، پی اے سی کے ماتحت ہونا چاہئے، رضا ربانی کو کہا ہے کہ کمیٹی کو پبلک اکاؤنٹس اینڈ اکاؤنٹیبلٹی کا نام دیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.