تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

انگلش پریمیرلیگ میں آرسنل اور ایسٹن ویلا کی فتوحات

جنگ نیوز -
لندن …انگلش پریمیرلیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی واضح برتری کے باوجود آرسنل نے بلیک پول کے خلاف فتح کے بعد ٹائٹل کیلئے موہوم امید برقرار رکھی ہوئی ہے۔آرسنل نے بلیک پول کیخلاف مقابلے کے پہلے ہاف میں دو گول کی برتری حاصل کر لی ۔میچ کے دوسرے ہاف میں بلیک پول نے ایک گول کرتے ہوئے آرسنل کی برتری کم کرنے کی جو کوشش کی اسے وین پرسی کے گول نے ناکام بنا دیا۔ میچ کا اختتام آرسنل کی تین، ایک سے فتح کے ساتھ ہوا، کامیابی کے بعد آرسنل کو ٹاپ ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کے مقابلے میں سات پوائنٹس کے خسارے کا سامنا رہ گیا ہے اور اس کی ٹائٹل کے لیے امیدیں ختم نہیں ہوئیں،دوسرے میچ میں ایسٹن ویلا نے نیو کاسل کو ایک، صفر سے شکست دی۔میچ میں واحد گول جیمز کولنز نے پہلے ہاف میں کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.