29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آئی ایم ایف سے قرض پر بات چیت کیلئے وزیرخزانہ کی کل امریکا روانگی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کل امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے جس میں آئی ایم ایف حکام سے نئے اسٹینڈ بائی پروگرام پر بات چیت ہوگی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ نئے اسٹینڈ بائی پروگرام کا مقصد آئندہ مالی سال کے دوران غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیاں آسان بنانا ہے۔ اس دورے میں وہ آئی ایم ایف کے حکام سے ملاقات کرینگے۔ آئی ایم ایف کا وفد مئی میں پاکستان آئیگا اور نئے پروگرام پر مزید بات چیت کریگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا پروگرام لینے کی صورت میں موجودہ پروگرام کی آخری دو قسطیں منسوخ ہوسکتی ہیں۔ یہ آخری دو اقساط نئے پروگرام میں ضم ہوسکتی ہیں یا انہیں آیندہ سال آئی ایم ایف کے قرضے کی واپسی کے طور پر بھی جمع کرایا جاسکتا ہے۔ آئی ایم ایف کے موجود اسٹینڈ بائی پروگرام میں تین ارب40 کروڑڈالر کی آخری دو اقساط ابھی باقی ہیں۔