29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کترینہ کیف نے ڈپریشن سے چھٹکارے کیلئے لندن میں ڈیرا ڈال لیا
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی وڈکی دنیا میں توکترینہ کیف کا ستارہ عروج پر نظر آتا ہے،لیکن ایسا لگتا ہے کہ اپنی پرسنل لائف میں کیٹ آج کل کا فی مسائل کا شکار ہیں۔تازہ ترین خبر یہ ہے کہ کترینہ کیف آجکل لندن میں پائی جاتی ہیں لیکن کسی فلم کی شوٹنگ کیلئے نہیں بلکہ اپنے ٹوٹے دل کو جوڑنے کی غرض سے ۔کترینہ کیف کے قریبی ذرائع کے مطابق کیٹ پچھلے دنوں کام کی زیادتی اور کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پرڈپریشن کا شکار ہوگئیں تھیں جس کے بعد ڈاکٹر کے مشورے اور اپنے ٹوٹے ہوئے دل کو دوبارہ جوڑنے کیلئے لندن میں قیام کا فیصلہ کیا ہے لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ وہ کونسی وجوہات ہیں کہ جس کی وجہ سے کیٹ کا دل ٹوٹا کہیں ان کوپھر سے سلمان خان کی یاد تو نہیں آگئی ۔