تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اسپینش لیگ:بارسلونا کا پلٹ کر حملہ،المیریا تین ایک سے چت

جنگ نیوز -
بارسلونا…بارسلونا نے خسارے میں جانے کے باوجود پلٹ کر وار کرتے ہوئے المیریا کو تین،ایک سے شکست دیدی اور لالیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری بھی قائم رکھی۔پوائنٹس ٹیبل پر نچلے نمبر کی ٹیم المیریا نے بارسلونا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر اس وقت حیرت زدہ کر دیا جب پچاسویں منٹ میں کورونا نے گول داغ دیا،لائنل میسی نے تین منٹ بعد ہی اسکور برابر کر دیا اور64ویں منٹ تک بارسلونا کوتھیاگوAlcantaraکے گول کی بدولت برتری مل چکی تھی،میسی نے انجری ٹائم میں ایک اور کامیاب کوشش کے بعد اسکور تین،ایک کر دیا تو ریال میڈرڈ کے ٹائٹل جیت جانے کی تھوڑی سی امید بھی ختم ہو گئی،کسی گول کے بغیر پہلا ہاف کھیلنے والی ٹیم بارسلونا ہفتے کو ریال میڈرڈ کی ایتھلیٹک بلباؤ کیخلاف کامیابی کے بعد یہ میچ جیتنے کیلئے بے چین تھی جس کی آٹھ پوائنٹس کی برتری بدستور قائم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.