29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
این آئی سی ایل اسکینڈل:مونس الٰہی کو ملزم قرار دے دیا گیا
جنگ نیوز -
لاہور…ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کو این آئی سی ایل اسکینڈل کا ملزم قرار دے دیا۔فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے آج لاہور کی بینکنگ کورٹ میں مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا چالان عدالت میں پیش کیا۔ چالان کے مطابق مونس الٰہی کا این آئی سی ایل اسکینڈل میں تعلق ثابت ہو گیا ہے۔ مونس الٰہی نے اپنی اہلیہ اور منیجر کے بینک اکاؤنٹس کو استعمال کیا۔ چالان میں بتایا گیا ہے کہ ملزم مونس الٰہی نے کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے دوسرے اکاؤنٹس استعمال کئے۔ ایف آئی اے نے ان بینک اکاؤنٹس کا تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ چالان کے مطابق ملزم مونس الٰہی کیخلاف نیشنل انشورنس کارپوریشن لمیٹڈ میں32 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔