29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سپریم کورٹ: ایچ ای سی کی تحلیل کے خلاف درخواستوں پر نوٹس جاری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی مجوزہ تحلیل کے خلاف دائر درخواستوں پر متعلقہ فریقین کو کل کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔آئین میں 18ویں ترمیم کے بعد ایچ ای سی کی مجوزہ تحلیل کیخلاف سینئر ماہرین تعلیم کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں کے مقدمہ کی آج ابتدائی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کے بعد جن فریقین کو نوٹس جاری کئے ان میں ، تعلیم ، قانون اور بین الصوبائی رابطہ کی وفاقی وزارتیں ، اٹارنی جنرل اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں ، مقدمہ کی مزید سماعت کل ہوگی۔