29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
برطانوی عوام ،چارلس کی بجائے ولیم کو نیا بادشاہ دیکھنے کے خواہشمند
جنگ نیوز -
لندن …برطانوی شہزادہ ولیم اپنے عوام کی ہر دل عزیز شخصیت ہیں۔یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں ہونیوالے سروے میں اکثریت نے ولی عہد چارلس کے بجائے ولیم کو نئے بادشاہ کے روپ میں دیکھنے کی خواہش کی۔تینتیس فی صدبرطانوی عوام چاہتے ہیں کہ طویل عرصے سے حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دو سال بعد تخت چھوڑ کر ولیم کیلئے جگہ خالی کردیں۔ایک برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق اس بارے میں کرائے گئے سروے میں دو ہزار افراد کو شامل کیاگیا۔ان میں سے انسٹھ فی صد کی دلی خواہش یہی تھی کہ ملکہ کے بعد حکمرانی کا تاج ولی عہد چارلس کے سر پر نہیں بلکہ نوجوان ولیم کے سر پر سجنا چاہئے جبکہ41فیصدنے شہزادہ چارلس کے حق میں ووٹ دیا۔سروے میں پرنس ولیم کی سب سے زیادہ حمایت خواتین نے کی ،جن میں78فیصد کی عمر18سے34 سال کے درمیان تھی۔