29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہورہائی کورٹ:مشرف کانام سرکاری ریکارڈسے حذف کرنیکی درخواست
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام پاکستان کے سابق صدور کی فہرست اور سرکاری ریکارڈ سے حذف کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔یہ آئینی درخواست سابق صدر رفیق تارڑ نے دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر منتخب حکومت کو ہٹایا اور اقتدار پر غاصبانہ قبضہ کیا۔ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ نے مشرف کے اقدمات کی توثیق نہیں کی اس لئے وہ ملک کے آئینی صدر نہیں تھے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کا نام پاکستان کے صدور کی فہرست اور سرکاری ریکارڈ سے حذف کیا جائے۔ ہائی کورٹ آفس نے درخواست پر تکنیکی اعتراض اٹھایا تھا جس کو چیف جسٹس ہائی کورٹ نے دور کر کے درخواست سماعت کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔