29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان: زلزلے وسونامی سے تباہی ، ایک ماہ مکمل، دعائیہ تقریبات
جنگ نیوز -
ٹوکیو . . . . . جاپان میں زلزلے اور سونامی کو ایک ماہ مکمل ہونے پر کئی مقامات پر دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں۔رواں ماہ آنے والے شدید ترین زلزلے اور سونامی نے جاپان کے کئی ساحلی علاقوں میں مکمل تباہ کردیا ۔اس قدرتی آفات کے نتیجے میں 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے۔ہزاروں مکانات اس سانحے میں تباہ ہوگئے جبکہ جاپان کے فوکو شیما جوہری پلانٹ کو بھی نقصان پہنچا۔دعائیہ تقریبات میں اس سانحے میں بچ جانیوالوں اور امدادی تنظیموں نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور اپنے پیاروں کو یاد کیا۔