تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بارش اور موسم بہتر ہونے کے باوجود ملک میں بجلی کا بحران جوں کا توں

جنگ نیوز -
لاہور . . . . بارش اور موسم بہتر ہونے کے باوجود ملک میں بجلی کا بحران جوں کا توں ہے۔ اس وقت شارٹ فال تین ہزار میگا واٹ کے قریب ہے۔ شہروں میں چھ گھنٹے جبکہ دیہات میں دس گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔موسم بہتر ہونے سے بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی آئی تاہم اس کے باوجود شارٹ فال قابو میں نہیں آ سکا۔ ترجمان پیپکو کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار گیارہ ہزار میگاواٹ جبکہ ڈیمانڈ چودہ ہزار میگا واٹ ہے تیل اور گیس کی قلت کے باعث پاور ہاؤسز سے مطلوبہ مقدار میں بجلی حاصل نہیں ہو رہی۔ لوڈشیڈنگ سے گھریلو اور کمرشل صارفین بہت تنگ ہیں ان کے لئے معمول کی سرگرمیاں جاری رکھنا بھی دشوار ہے۔ لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے تاکہ انہیں ریلیف مل سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.