29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بادام میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر نارمل رکھنے میں مدد گار ہوسکتا ہے
جنگ نیوز -
نیویارک . . . . . ڈرائی فروٹس کے خاندان میں شامل بادام سویٹ ڈشز کی رونق تو بڑھاتے ہی ہیں لیکن غذائیت سے بھرپور بادام صحت کے لحاظ سے بے شمار فوائد کا حامل بھی ہے۔امریکامیں کی گئی تحقیق کے مطابق بادام میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر نارمل رکھنے میں مدد گار ہوسکتا ہے۔خوراک میں بادام کا مناسب استعمال جلد صاف رکھنے، اسے چمک دار بنانے اور جلد پر موجود داغ دھبے دور کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ماہرین کے مطابق بادام میں ایسے غذائی اجزابھی پائے جاتے ہیں جو آنتوں کے فنکشنز کو بہتر بناتے ہیں اس لیے بادام کا استعمال بڑی آنت کے کینسر سے بھی محفوظ رکھ سکتا ہے۔