29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بھارت نے39پاکستانی قیدی رہا کردیئے
جنگ نیوز -
لاہور…بھارت میں مختلف جرائم کے باعث گرفتار کئے جانیوالے39 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرکے پاکستانی حکام کے حوالے کردیا، رہا کئے جانے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں،پاکستان بھی15 اپریل کو بھارتی قیدی رہا کرے گا۔رہا کئے جانے والے پاکستانی قیدیوں میں بڑی تعداد غلطی سے سرحد پار کرنیوالے افراد کی ہے جن میں دو خواتین رضیہ بی بی اور آسیہ بی بی بھی شامل ہیں،جنہیں آج واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان بھی جذبہ خیر سگالی کے تحت15 اپریل کو ایک سو بھارتی قیدی رہا کرے گا، جن میں اکثریت سمندر حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ماہی گیروں کی ہے۔