تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مہمند ایجنسی میں سخت جنگ جاری ہے پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے،امریکا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…امریکی سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ مہمند ایجنسی میں اس وقت ایک سخت اور مشکل معرکہ جاری ہے اور امریکا پاکستان کی مدد و تعاون جاری رکھے گا، ڈرون حملوں کے خلاف پاکستانیوں کے تحفظات واشنگٹن تک پہنچائیں گے، اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب سے کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں امریکی قونصل خانے کی گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والے عبیدالرحمان کے ورثا کو معاوضہ پر بھی غور کیا جائے گا،انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں پاک امریکا تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ ماضی کے ریمنڈ ڈیوس جیسے واقعات کو بھلا کر پاکستان اور جنوبی ایشا میں امن ، سلامتی اور استحکام کے لیے پاک امریکا تعلقات کی تجدید کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی قریب ہم نے پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے کچھ مشکل دن دیکھے، انہوں نے کہا کہ بھارت سے پاکستان کے تعلقات بہتر ہورہے ہیں ، کرکٹ میچ کے بعد پاک بھارت وزراء اعظم نے مسائل کے حل کا عزم ظاہر کیا ہے جو خطے اور دنیا کے لیے بھی اہم ہے۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام کے لیے پاکستانی قیادت کا عزم قابل ستائش ہے ، امریکا بھی چاہتا ہے کہ افغانستان میں استحکام کے عمل میں پیش رفت ہو ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ مہمند ایجنسی میں اس وقت ایک سخت اور مشکل معرکہ جاری ہے اور امریکا پاکستان کی مدد و تعاون جاری رکھے گا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.