تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاک امریکا انٹیلی جنس تعطل،آئی ایس آئی کے سربراہ امریکا روانہ

جنگ نیوز -
راولپنڈی…ریمنڈ ڈیوس کے گرفتاری کے بعد جنوری سے آئی ایس آئی اور سی آئی اے کے درمیان معطل تعاون کی بحالی کیلئے لیفٹننٹ جنرل احمد شجاع پاشا واشنگٹن کا دورہ کررہے ہیں ۔ آئی ایس آئی کے سربراہ واشنگٹن میں سی آئی اے کے سربراہ سے ملاقات کریں گے ۔ اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان مشترکہ کارروائیاں بحال کرانا ہے ۔ دو روز قبل برطانوی اخبار نے رپورٹ دی تھی کہ سی آئی اے کے کنٹریکٹر ریمنڈ ڈیوس کی لاہور میں گرفتاری کے بعد جنوری سے اب تک دونوں ایجنسیوں کے مشترکہ آپریشن معطل ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.