تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سندھ میں میرے استقبال میں رکاوٹ وفاق کمزور کریگی،شاہ محمودقریشی

جنگ نیوز -
ملتان…درگاہ حضرت شاہ رکن عالم کے سجادہ نشین اور سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب نے سندھ سے آنے والوں کو خوش آمدید کہا دیکھنا ہو گا کہ پنجاب سے سندھ جانے والوں کے ساتھ کیا کیا جائے گا ۔یہ بات انہوں ملتان میں حضرت شاہ رکن عالم رحمتہ اللہ علیہ کے 6 سو 97 واں سالانہ عرس کے آخری روز زائرین سے خطاب کے دوران کہی ان کا کہنا تھا کہ 24 اپریل میر پور خاص جاؤں گا جہاں مفاد پرست اور امرا ، پارٹی عہدیدار میرے استقبال کے لئے نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا پنجاب میں آنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ، خوشی ہوئی ہے مختلف اکائیوں کے بیٹھنے سے وفاق مضبوط ہو گا مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ حکومت کو مطلع کرتا ہوں کہ اگر میرے استقبال میں رکاوٹ ڈالی گئی تو یہ وفاق کو کمزور کرنے کے سوچ کی بنیاد ہو گی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے اپیل ہے کہ وہ مداخلت کر کے جیو سوپر اور آگ ٹی وی پر پابندی ختم کریں یہ جمہوریت کی نفی ہے پیمرا اور وزارت داخلہ ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کر رہے ہیں قطع نظر پارلیمنٹ اور جمہوری سوچ والوں کو بندش کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ اس سے قبل درگارہ کے سالانہ عرس کے آخری روز کی تقریبات میں زائرین نے نوافل ادا کئے عرس کی تقریبات میں سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے تھے


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.