29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پنجاب میں بارشوں سے گندم اور چنے کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ
جنگ نیوز -
کراچی …پنجاب میں حالیہ بارشوں سے گندم اور چنے کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ پاکستان ایگری فورم کے چیئرمین ابراہیم مغل نے جیو نیوز کو بتایا کہ پنجاب کے علاقے جہلم ، راولپنڈی ، سیالکوٹ اور وہاڑی میں بارشوں سے گندم اور چنے کی فصل متاثر ہونے کا امکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ علاقے جہاں کپاس کی کاشت کی جارہی ہے وہاں بارشوں سے اس کی فصل کو بھی نقصان کا خدشہ ہے ۔ ماہرین کے مطابق کپاس کی کی اچھی قیمتوں کے باعث پاکستان میں1 کروڑ50 لاکھ بیلز کی پیداوار متوقع ہے ۔