تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ہائر ایجو کیشن کمیشن کی تحلیل کیخلاف سماعت کل تک ملتوی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ہائر ایجو کیشن کمیشن کی تحلیل کے خلاف دائر آئینی درخواست پر اٹارنی جنرل سمیت وزارت قانون،وزارت تعلیم اور ہائر ایجو کیشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے رفاہ یونیورسٹی کے ڈائر یکٹر کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔انور منصور خان ایڈووکیٹ کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ سپریم کورٹ نے لاہور اور سندھ ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں ایک سال توسیع نہ کرنے کے پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف حکومت کی نظر ثانی درخواست کی سماعت بھی کل تک ملتوی کر دی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.