تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تربیلا ڈیم میں پانی 1378فٹ کے ڈید لیول پر برقرار،ارسا

جنگ نیوز -
لاہور… تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 378 فٹ کے ڈیڈ لیول پر برقرار ہے اور ڈیم سے سے 475 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ ارسا کے اعدوشمار کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی 1378 فٹ کے ڈیڈ لیول پر برقرار ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج 22 ہزار300 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم سے 475میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور تربیلہ ڈیم کے سات بجلی پیداواری یونٹس بند جبکہ سات کام کر رہے ہیں۔منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 1040 ڈیڈ لیول سے 44 فٹ بلند ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 25 ہزار 376 جبکہ اخراج 45 ہزارکیو سک ہے۔ منگلا ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم سے 648 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے،منگلا ڈیم کے 9 یونٹ کام کر رہے ہیں جبکہ ایک بند ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر دریا کابل کا بہاو 19 ہزار 200 کیوسک ہے جبکہ مرالہ کے مقام پر دریا چناب کا بہاو 14 ہزار پانچ کیوسک ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.