تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سانحہ سونامی :جاپان کی سمر اولمپکس میزبانی حاصل کرنے کی کوشش

جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان میں حالیہ زلزلے اور سونامی کے باعث ہونے والی بڑے پیمانے پر تباہی اور جانی نقصان کے بعد جاپان انتہائی تیزی سے اس نقصان پر قابو پانے اور اس اندوہناک المیے سے ابھر نے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔اپنے ملک کی معیشت اور لوگوں کے امیدوں کو پھر سے جگانے کے لیے جاپان نے ایک بار پھر سمر اولمپکس کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے بولی دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔سال 2009میں سمر اولمپکس 2016کی میزبانی کی دوڑ برازیل کے شہر رائیو ڈی جنیرو کے ہاتھوں ہارنے والا جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو اب2020میں ہونے والے سمر اولمپکس کی میزبانی حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ٹوکیو کا ماننا ہے کہ ابھی2020کے سمر اولمپکس میں نو سال کا عرصہ باقی ہے اور اگر اس دوران پوری قوم ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر یکجا ہوگئی تو میزبانی کا حصول ممکن ہوسکے گا جس سے حاصل ہونے والے ریونیو سے ملک کی تعمیرِ نو کی جاسکے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.