تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کیاسیز فائر ہوگیا؟رحمان ملک کی آفریدی سے گفتگو پر صحافی کا سوال

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پرائم منسٹر ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کو دیے گئے استقبالئے سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور کپتان شاہد آفریدی کے درمیان کیمرے کی آنکھ سے بچ کر علیحدگی میں بات چیت ہوئی۔تقریب شروع ہونے سے پہلے رحمان ملک شاہد آفریدی کو ہال سے باہر لے گئے کچھ دیر دونوں علیحدگی میں تبادلہ خیال کرتے رہے۔پھر دونوں ایک ایک کر کے ہال میں داخل ہوئے تو صحافیوں نے شاہد آفریدی سے سوال کیا کہ کیا آپ دونوں میں سیز فائر ہو گیا ہے؟ اس پر شاہد آفریدی تو مسکرا دیے تاہم رحمان ملک نے برجستہ جواب دیا کہ جب فائر ہی نہیں ہوا تو پھر سیز فائرکیسا ؟یاد رہے کہ بھارت کے خلاف سیمی فائنل سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو میچ فکسنگ سے محتاط رہنے کی ہدایت کی تھی۔ ان کے اس بیان پر شاہد آفریدی نے شدید ناراضی کا اظہار کیا تھا اور اطلاعات کے مطابق انہوں نے وزیر اعظم گیلانی سے اس کی شکایت بھی کی تھی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.