29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈنمارک کی کیرولین ووزیناکی نے فیملی سرکل کپجیت لیا
جنگ نیوز -
چارلسٹن …ویمنز ٹینس میں عالمی نمبر ون ڈنمارک کی کیرولین ووزیناکی نے فیملی سرکل کپ کے فائنل میں روس کی ایلینا ویسنینا کو شکست دیدی ، رواں سیزن میں ان کا یہ تیسرا ٹائٹل ہے۔ امریکی ریاست ساوتھ کیرولینیا کے شہرچارلسٹن میں کھیلے گئے فیملی سرکل کپ کے فائنل میں عالمی نمبر ون ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے روس کی ایلینا ویسنینا کواسٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ دو سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ ووزنیاکی کی یہ رواں سال تیسری بڑی کامیابی ہے ،اس سے قبل وہ دبئی اور انڈین ویلز ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب رہی ہیں ۔ کامیابی کے بعد ووزنیاکی کا کہنا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ اس سال وہ پہلی بار گرینڈ سلم ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیں گی ۔