تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاور سیکٹر سے پی ایس اوکی وصولیاں160ارب روپے تک پہنچ گئیں

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایم ڈی پی ایس او نے کہا ہے کہ سر کلر ڈیٹ کی مد میں پاور سیکٹر سے پی ایس اوکی وصولیاں160ارب روپے تک پہنچ چکی ہیں کسی کو فیول کی سپلائی بند نہیں کی،تاہم حبکواور کیپکو کو فیول کی سپلائی یومیہ ساڑھے تین ہزار ٹن کم کردی ہے۔ ایم ڈی پی ایس او عرفان قریشی اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس او نے درآمدی فیول اور ریفائنریز کو ادائیگیاں کر نی ہیں ، پی ایس او کی فنڈنگ پوزیشن خراب ہے اور صرف حبکو اور کیپکو کی طرف120ارب کے بقایا جات ہیں ۔ایم ڈی پی ایس او نے بتایا کہ انہوں نے ریفائنریز کو ایک سو ارب روپے تک کی ادائیگیاں کرنی ہیں ۔ عرفان قریشی کا کہنا تھا کہ حبکو اور کیپکو کی سپلائی جو گیارہ ھزار ٹن تھی کم کرکے ساڑھے سات ہزار ٹن کی گئی ہے صورتحال بہتر ہونے پر پوری سپلائی بحال کر دی جائیگی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.