تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بھٹ گیس فیلڈ کی بندش ،صنعتوں اور سی این جی پمپ کوسپلائی میں کمی کا سامنا

جنگ نیوز -
کراچی… آج رات12 بجے بھٹ گیس فیلڈ کی بندش کے بعد کے ای ایس سی، صنعتوں اور سی این جی پمپ کو سپلائی میں کمی کی جارہی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی ترجمان زہیر صدیقی کے مطابق آج سے بھٹ گیس فیلڈ سے آئندہ 22 دن تک سوئی سدرن کو200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم سپلائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ گیس کی قلت دور کرنے کے حوالے سے منصوبہ بنا لیا گیا ہے جس کے تحت صنعتوں کو کم کھپت کی درخواست کی جارہی ہے جس سے 35 سے 40 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم سپلائی ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ کے ای ایس سی کو 50 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم دی جائے گی جبکہ سی این جی اسٹیشن کو بھی رات 12 بجے سے گیس سپلائی روک دی جائے گی۔زہیر صدیقی کا کہنا تھا کہ فوجی فرٹیلائزر سے 45 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم استعمال کر نے کی درخواست کے ساتھ سوئی ناردرن سے گیس مانگی جارہی ہے۔ انہوں نے سندھ اور بلوچستان کے گھریلو صارفین سے بھی درخواست کی کہ وہ آئندہ 15 دن گیس کم استعمال کریں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.