29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان کے سونامی سے معاشی ترقی کی رفتار سست ہونے کا خدشہ ہے،آئی ایم ایف
جنگ نیوز -
نیویارک…عالمی مالیاتی ادارے نے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ زلزلے اور سونامی سے جاپان کو اس کی مجموعی قومی پیداوار کے تین تا پانچ فی صد تک نقصان ہوا ہے۔عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے مطابق جاپان میں آنے والے زلزلوں اور سونامی کے باعث اس کی معاشی ترقی رفتارسست ہونے کا خدشہ ہے۔آئی ایم ایف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنا عالمی معیشت کے لئے نیا خطرہ ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سونامی اور زلزلوں کی تباہ کاریوں کے باعث جاپان کی مجموعی قومی پیداوار3سے 5فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔