تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ریمنڈ ڈیوس ڈرامہ دبانے والوں کی مدت ملازمت کیوں بڑھائی،چوہدری نثار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارنے کہاہے کہ ریمنڈ ڈیوس ڈرامہ دبانے والوں کی مدت ملازمت کیوں بڑھائی، 31سال بعدبھٹوکیس کوری اوپن کرنے سے متعلق کسی قانونی ماہرنے نہیں کہاکہ یہ فیصلہ ٹھیک ہے،ان کاکہناہے کہ بھٹو کی پھانسی پر مٹھائی بانٹنے والا بھٹو کی عزت کی بحالی کا پرچم اٹھائے پھرتا ہے ۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثارکاکہناتھاکہننانوے اعشاریہ 9فیصدلوگوں کی رائے ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو کو ناجائز پھانسی دی گئی، مٹھائی بانٹنے والے کو بھٹو کی روح، پاکستانی قوم اور جیالوں سے معافی مانگنی چاہیے، جو کچھ اس نے پہلے تحریر کیا اور منہ سے بولتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ بے نظیر قتل کیس پر باربار غلط بیانی سے کام لیا جارہا ہے۔چوہدری نثارنے کہا کہ وزیراعظم ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر ایوان کو اعتماد میں لیں اور وہ اس معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بناسکتے ہیں توانہیں منظور ہے۔ریمنڈ ڈیوس اہم ترین معاملہ تھا،صدرنے اس پرایک لفظ بھی نہیں کہا۔ چوہدری نثارنے کہاکہ وہ فوج کا دل سے احترام کرتے ہیں لیکن اسے ملکی سرحدوں کی حفاظت سے آگے نہیں بڑھنے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ صدر نے جس پاکستان سے متعلق تقریر کی وہ کوئی اور پاکستان ہے ، صدر زرداری نے شرمناک انداز میں 52 ارب روپے کے ٹیکس ایک آرڈیننس کے ذریعے عوام پر ڈال دئے ۔چوہدری نثارنے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں چھ ہفتوں میں 450 سے زیادہ شہری مارے گئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.