29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جنگ گروپ کے ساتھ حکومتی رویہ شرمناک ہے،چوہدری نثار
جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارنے کہاہے کہ حکومت نے جنگ گروپ کے ساتھ شرمناک رویہ اپنا رکھا ہے ، وزیراعظم ایوان کو بتائیں کہ جنگ گروپ نے کونسا گناہ کبیرہ کیا ، وزیراعظم کی طرف سے وضاحت نہیں آتی تو بدھ سے ہر روز ایوان میں احتجاج کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ آزاد میڈیا جمہوریت کا حسن ہے ، اسمبلی کو میڈیا پر کوئی پابندی منظور نہیں ہے، جنگ گروپ کے اسپورٹس چینل کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا گیا وہ شرمناک ہے، چوہدری نثار کی تقریر کے دوران ایوان جیو اور جنگ پر پابندی نا منظور کے نعروں سے گونجتا رہا ۔