تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب کے عوام موروثی نظام سیاست کاخاتمہ چاہتے ہیں،الطاف حسین

جنگ نیوز -
لاہور…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ لاہورمیں متحدہ قومی موومنٹ کے تاریخی جلسہ عام کی کامیابی اس بات کاواضح اشارہ ہے کہ پنجاب کی روایتی سیاست کارخ اب تبدیل ہورہاہے اور پنجاب کے عوام ایم کیوایم کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات لاہورمیں ایم کیوایم کے مرکزی دفترپنجاب ہاوٴس پر ایم کیوایم لاہورکی زونل کمیٹی،سوشل فورم کے ارکان،رابطہ کمیٹی،ارکان اسمبلی اوردیگرذمہ داروں سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔الطاف حسین نے جلسہ کی شاندارکامیابی پر ایم کیوایم پنجاب کے تمام زونوں اوراضلاع کے کارکنوں کودل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پنجاب کے کارکنان سلام تحسین کے مستحق ہیں جوتمام ترمخالفتوں، رکاوٹوں اورنامساعد حالات کے باوجودمایوس نہیں ہوئے اورتحریک کا پیغام پھیلاتے رہے جس کانتیجہ لاہورکے تاریخی جلسہ عام کی صورت میں سامنے آیا۔ الطاف حسین نے کہاکہ پنجاب کے عوام نے جلسہ عام میں بھاری تعدادمیں شرکت کرکے دنیاکو بتادیاہے کہ وہ ملک سے موروثی نظام سیاست اورفرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ چاہتے ہیں ۔ الطاف حسین نے بھاری تعدادمیں شرکت کرکے جلسہ عام کوکامیاب بنانے پرپنجاب کے عوام ،ماوٴں، بہنوں، بزرگوں،نوجوانوں اوربچوں سے دلی تشکر کا اظہارکیا۔ انہوں نے کارکنوں سے کہاکہ وہ پنجاب کے ایک ایک قصبہ اورایک ایک گاوٴں میں تحریک کاپیغام پھیلائیں اورثابت قدمی ومستقل مزاجی سے تحریک کے کام کوآگے بڑھاتے رہیں ، انشاء اللہ وہ دن دورنہیں جب ایم کیوایم پنجاب کی بڑی جماعت بنکرسامنے آئے گی۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے فلم ، ٹی وی، اسٹیج اورریڈیوکے ممتازاورسینئرفنکارابراہیم نفیس کی علالت پر دلی تشویش اوران کے تمام اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہارکیاہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ابراہیم نفیس کوصحت کاملہ عطاکرے اورانکی عمردرازفرمائے ۔ الطاف حسین نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ابراہیم نفیس کی صحتیابی کیلئے دعاکریں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.