29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ایم کیوایم ملک میں خونی نہیں، پر امن انقلاب چاہتی ہے،فاروق ستار
جنگ نیوز -
لاہور…متحدہ قومی موومنٹ لاہو ر زون کے زیر اہتمام پیر کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں جلسہ ”استحکام پاکستان “ کی فقید المثال کامیابی پر صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔ جسمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کیا ۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابط کمیٹی کے اراکین واسع جلیل ، افتخار اکبر رندھاوا ، قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حیدر عباس رضوی ، ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے جوائنٹ انچارجز قمر منصور ، سیف عباس ، ایم کیوایم لاہور زون کے انچارج شاہین انور گیلانی و اراکین کمیٹی ، ایم کیوایم لاہور زون شعبہ خواتین کی ذمہ داران، پر نٹ و الیکٹر انک میڈیا سے تعلق رکھنے والے رپورٹر ، اینکر پرسن ، فوٹو گرافر ،کیمر ہ میں صحافیوں کے علاوہ کالم نگاروں ، تجزیہ نگاروں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستا ر نے کہاکہ استحکام پاکستان کیلئے ملکی خارجہ پالیسی ، معاشی پالیسی کو آزاد ہونا چاہئے ، تاکہ پاکستا ن کو کسی دوسرے ملک کا محتاج نہیں ہونا چاہئے سکے،ملک کی قومی دولت لوٹنے والے جاگیر داروں ، وڈیروں جنہوں نے قومی خزانے سے کربوں روپے کے قرضے لیکر معاف کرالیے ہیں ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے تاکہ عوام کو غربت،بے روزگاری اورمہنگائی سے نجات مل سکے ۔ انہوں نے کہاکہ غریب ومتوسط طبقے کی قیادت کاانقلاب اب ملک کامقدربن چکاہے ایم کیوایم ملک میں خونی انقلاب نہیں چاہتی بلکہ پرامن انقلاب چاہتی ہے ،عام آدمی کامسئلہ اس وقت تک حل نہیں ہوسکتاجب تک ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کاخاتمہ نہیں ہوجاتا۔انہوں نے کہاکہ جلسہ میں پنجاب کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ پنجاب میں مثبت تبدیلی چاہتی ہے، ہمیں اُمید ملک کی دیگر سیاسی جماعتیں بھی مجبور ہوکر جاگیر داروں ، وڈیروں کے بجائے مڈل کلاس کے لوگوں کو عام انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ایوانوں میں بھیجنے کیلئے ٹکٹ دینگے ،انہوں نے جلسہ کی کوریج کو یقینی بنانے، جلسہ میں شرکت کرنے پرپر نٹ و الیکٹر ونک میڈیا کے صحافی حضرات کا شکریہ ادا کیا اورمبارکباد پیش کی ،حکومت پنجاب کے اور اتنظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے جلسہ کے سلسلے میں ایم کیوایم کے ساتھ تعاون کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم سندھ میں کسی سیاسی جماعت کو روکنا نہیں چاہتی ہے یہ ہر جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے کہ وہ سندھ میں آکر کا م کریں، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی سیاست میں ایک بہت بڑا خلا ء ہے اور پاکستان کی سیاست درست ہاتھوں میں نہیں ہے ،ایم کیوایم عام لوگوں میں سے قیادت نکالنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین قومی اثاثہ ہیں ہم چاہتے ہیں کہ و ہ محفوظ رہیں اور یہ ہم سب کی اولین ذمہ دارای ہے کہ ہم اپنے قومی اثاثے کو بچائیں اور وہ کارکنا ن کی مرضی سے ہی گئے تھے اور وہ انہی کی مرضی سے واپس آئیں گے ۔