تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی میں فائرنگ، مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما سمیت 3افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے بہادر آباد میں گاڑی پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کے وائس چیئرمین اختر حسین اور ایک خاتون سمیت3 افراد ہلاک اوردو زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی جمشیدٹاؤن عامرفاروقی کے مطابق کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پرمسلح افراد نے ایک گاڑی پرفائرنگ کی جس میں چار افراد سوار تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر خاتون شمس ناز اورگاڑی میں سواراخترحسین اورعبدالکریم ہلاک ہو گئے جبکہ دو افراد شعیب اور انوار زخمی ہو گئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کوجناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔مہاجرقومی موومنٹ کے ترجمان کے مطابق اختر حسین ان کی جماعت کے وائس چیئرمین تھے جوپارٹی کے اسیررہنماآفاق احمد سے جیل میں ملاقات کے بعدگھرجارہے تھے۔زخمیوں کوجناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے،اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.