29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سزا بھگت لوں گی،عمربھر نقاب نہیں چھوڑوں گی،گرفتار فرانسیسی خاتون
جنگ نیوز -
پیرس…فرانس چہرے کے نقاب پرعمل کرانے والایورپ کاپہلاملک بن گیامگرخلاف ورزی پرگرفتارخواتین کاکہناہے کہ وہ سزا بھگت لیں گی نقاب نہیں چھوڑیں گی۔چہرے کے نقاب پرپابندی کااطلاق آج سے ہواہے جس کے خلاف ناتغے ڈیم کیھتیڈرل کے سامنے مظاہرہ کیاگیا۔نئے قانون کے تحت نقاب کرنیوالی خواتین کوڈیڑھ سویوروجرمانہ ہوگااورفرانسیسی شہریت سے متعلق لیکچرلیناہوں گے۔تاہم ایک خاتون نے ایسافنڈقائم کرنے کااعلان کیاہے جسکیذریعے خلاف ورزی کرنیوالی خواتین کی جانب سے جرمانہ ادا کیاجائے گا۔مظاہرے میں دوبرقعہ پوش خواتین بھی شریک ہوئیں۔جنہیں پولیس قریبی تھانے لے گئی اورکچھ دیر بغیرسزاکے رہائی دیدی۔رہائی پانیوالی خاتون کنزا دریدراورنجیتی کاکہناتھا کہ وہ مذہبی اعتقادات کے سبب نقاب نہیں چھوڑسکتیں اورآئندہ بھی جرمانہ دینے کوترجیحدیں گی۔