29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فرانس نقاب کی پابندی پر عمل کرانے والا پہلا یورپی ملک بن گیا
جنگ نیوز -
پیرس…فرانس میں آج سے برقع پہنے کی آزادی ختم کردی گئی۔خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنے پڑے گا۔آج پیرس میں برقع پر پابندی کے خلاف احتجاج پردوبرقع پوش خواتین سمیت کئی افراد گرفتار کرلیے گئے۔فرانس میں عوامی مقامات پر برقع یا چہرہ چھپانے والے دیگر ملبوسات پر پابندی کا بل گزشتہ سال منظور کیا گیا تھا ، جبکہ تعلیمی اداروں میں حجاب پر 2004میں ہی پابندی عائد کردی گئی تھی۔ عوامی مقامات پر حجاب کرنے والی خاتون کو پولیس اسٹیشن لے جایا جائے گا اور اس پر150 یوروجرمانہ عائد کیا جائے گااور کسی دوسرے کو زبردستی حجاب پہنانے والے کو ایک سال قید اور تیس ہزار یورو جرمانہ اداکرنا ہوگا،فرانس کے اس فیصلے کو دنیا بھر میں نہ صرف مسلمانوں بلکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے آزادی اظہار کی خلاف ورزی قرار دیا ، فرانس میں مقیم مسلم خواتین نے حجاب پر پابندی کو ماننے سے انکار کردیا ہے ۔فرانس میں پچاس لاکھ مسلمان آباد ہیں جو کسی یورپی ملک میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔