29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ْقذافی پر بھروسہ نہیں ، امن منصوبہ کیسے مان لیں ، مخالفین کا اصرار
جنگ نیوز -
تریپولی…لیبیا کیلئے افریقی یونین کے امن منصوبے پر کرنل قذافی کی رضامندی کے بعد مخالفین کو منانے کی کوششیں جاری ہیں، مخالفین کا موقف ہے کہ بیالیس سال سے لیبیا پر قابض حکمران کرنل قذافی پہلے بھی کئی بار جنگ بندی کے معاہدے کرچکے ہیں لیکن پھر حملے شروع کردیتے ہیں ۔ ادھر نیٹو نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا کے عوام کی مدد کیلئے قذافی کی فورسز پر فضائی حملے جاری رکھے جائیں گے اجدابیہ شہر میں 35 سے زائد افراد مارے گئے ۔ افریقی یونین کے سربراہان کے ایک وفد نے بن غازی میں قذافی کے مخالفین سے ملاقات کی جس میں انھیں امن منصوبے پر راضی کرنے کی کوشش کی گئی ۔ مخالفین کا موقف ہے کہ بیالیس سال سے لیبیا پر قابض حکمران کرنل قذافی پہلے بھی کئی بار جنگ بندی کے معاہدے کرچکے ہیں لیکن پھر حملے شروع کردیتے ہیں ۔ جنگ بندی کا مقصد قذافی فورسز کی سڑکوں سے واپسی اور اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیئے ۔ ادھر نیٹو کے سیکریٹری جنرلAnders Fogh Rasmussen کا بھی یہی کہنا ہے کہ قذافی اور مخالفین کے درمیان کوئی بھی ڈیل بااثر اور توثیق شدہ ہونی چاہیئے ۔دوسری جانب اجدابیہ سمیت مختلف مقامات پر جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ مصراتہ کے ایک حصے پر قذافی فورسز نے دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے ۔ اجدابیہ میں نیٹو کے فضائی حملوں کے بعد کئی گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں ۔ مقامی لوگوں نے پینتیس سے افراد کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے ۔